جائزہ لیں گے اسرائیل نے غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کس حد تک پیش رفت کی
واشنگٹن (آئی این پی ) ا مریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی میں اسرائیل نہیں بلکہ حماس رکاوٹ ہے۔سلیوان نے سی بی ایس چینل سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ اس بات کا جائزہ لے گا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کس حد تک پیش رفت کی ہے۔صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے 13 اکتوبر کو وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کے دستخط شدہ ایک خط میں اسرائیل کو مطلع کیا کہ اسے 30 دنوں کے اندر متعدد اقدامات کرنا ہوں گے یا امریکی فوجی امداد پر پابندیوں کے خطرے کا سامنا کرنا ہوگا۔