پاکستانی ٹی وی کی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو اپنی ممکنہ رومانوی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والے اشارے دے دیے۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ ایک خوبصورت آؤٹ ڈور سیٹ اپ میں منائی، جہاں سفید پس منظر پر جگمگاتا Happy Birthday نیون سائن اور ان کے نام کے حروف نمایاں تھے۔ مدھم روشنی، پھولوں کی سجاوٹ اور کریمی وائٹ لباس میں ملبوس مومنہ تقریب کا دلکش مرکز دکھائی دے رہی تھیں۔سالگرہ کی پوسٹ میں مومنہ نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں وہ اس کا ہاتھ تھامے نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کی انگوٹھی بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔
اپنی پوسٹ میں مومنہ نے اپنے خاندان اور "خاص شخص" کا شکریہ ادا کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی منگنی یا نئے رومانوی رشتے کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔مداح اس راز سے پردہ اٹھنے کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں، جبکہ اداکارہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔