ویب ڈیسک: معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اسٹار فٹبالر ٹریوس کیلسی منگنی کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے، جہاں ٹیلر سوئفٹ کی مہنگی اور نایاب انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریوس کیلسی نے ٹیلر سوئفٹ کو نایاب اور قیمتی انگوٹھی پہنا کر پرپوز کیا، جس میں 10 سے 20 قیراط کا اینٹیک کشن کٹ ہیرا جڑا ہے۔ یہ ہیرا 18 قیراط خالص سونے میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن 18ویں صدی کے انداز سے متاثر ہے۔ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت کم از کم 5 لاکھ ڈالر سے شروع ہو کر 50 لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے، جسے شوبز کی دنیا کی مہنگی ترین اور سب سے منفرد انگوٹھیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد یہ جوڑا پہلی بار ایروہیڈ اسٹیڈیم آیا، جہاں شائقین اور میڈیا کی توجہ ٹیلر سوئفٹ کی انگوٹھی پر مرکوز رہی۔