ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حرا احمد کو فوٹو شوٹ کے دوران زندگی کا خوبصورت سرپرائز مل گیا۔
اُن کے منگیتر نے اچانک فوٹو شوٹ کے دوران انہیں شادی کی پیشکش کر کے سب کو حیران کر دیا۔اداکارہ نے اس یادگار لمحے کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ میں مصروف تھیں اور انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کوئی خاص سرپرائز اُن کا منتظر ہے۔ پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹو شوٹ کے دوران اُن کے منگیتر اچانک خاموشی سے پیچھے آ کھڑے ہوئے اور آواز دے کر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کی۔
حرا احمد حیرت زدہ رہ گئیں، لیکن فوراً خوشی خوشی "قبول ہے" کہا اور منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنا دی۔ بعد ازاں، اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا:"صبح اٹھی اور اپنا سرنیم تبدیل کرنے کا موقع مل گیا۔"اس خوبصورت لمحے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ اور ان کے منگیتر کی تصاویر دیکھ کر پرستار بھی جذباتی ہو گئے۔