مومنہ اقبال کی جنس سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ثابت ہوئی

مومنہ اقبال کی جنس سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ثابت ہوئی

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل مومنہ اقبال سے منسوب وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مومنہ اقبال کو اپنی جنس سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ آیا مومنہ اقبال مکمل لڑکی نہیں ہیں۔ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مومنہ اقبال نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کے خاندان نے انہیں بہت کم عمر میں گھر سے نکال دیا تھا۔تاہم، حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی تھی اور اگست 2022 میں کیے گئے ایک انٹرویو کے ویڈیو کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی طور پر بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں ’جیو فیکٹ‘ نے حال ہی میں اپنی رپورٹ جاری کی، جس میں ویڈیو کے جعلی ہونے کا انکشاف کیا گیا۔