اداکارہ مومنہ اقبال شوہر کے رومانوی سرپرائز پر جذباتی، محبت بھرا پیغام بھی شیئر کردیا

اداکارہ مومنہ اقبال شوہر کے رومانوی سرپرائز پر جذباتی، محبت بھرا پیغام بھی شیئر کردیا

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اپنے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے دیے گئے رومانوی سرپرائز پر جذباتی ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کردیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں ان کے شوہر کی جانب سے کیے گئے خصوصی انتظامات کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔سرخ گلابوں، موم بتیوں اور خوبصورت کیک سے سجی سجاوٹ نے اس موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔ مومنہ اقبال نے ان خوبصورت لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے شوہر کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام
مومنہ اقبال نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ میری زندگی کی روشنی ہیں، آپ نے میری دنیا میں ایسے رنگ بھر دیے ہیں جنہوں نے زندگی کو پہلے سے زیادہ خوبصورت اور بامقصد بنا دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں انہیں لگتا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ محبت کی شدت کم ہوجاتی ہے، لیکن ان کے شوہر ہر گزرتے دن کے ساتھ اس سوچ کو غلط ثابت کر رہے ہیں۔انہوں نے حمزہ حبیب کو دنیا کا بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ان کی اہلیہ ہونے پر خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

مومنہ اقبال کی شادی کب ہوئی؟
یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب مئی 2026 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کے بعد اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی کے خوبصورت لمحات اور شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔