گرمی وحبس سے 3افرادجاں بحق

محمد منشا نامی مزدور کام کے دوران گرمی سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
70سالہ معمورہ،60سالہ نامعلوم شخص بھی مبینہ طورپرہارٹ اٹیک کاشکار
چناب نگر،پینسرہ (خصوصی رپورٹ ) چناب نگراورپینسرہ میں شدید گرمی اور حبس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق محمد منشا نامی مزدور کام کے دوران شدید گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیاجبکہ 70 سالہ معمورہ گھر میں کام کر رہا تھا کہ شدید گرمی کے باعث اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔دریں اثنا پینسرہ سے نمائندہ دنیا کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں چوکی نئی سبزی منڈی کے قریب گرمی کے باعث ایک ہوٹل میں 60سالہ نامعلوم شخص آرام کررہاتھاکہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور معائنہ کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔