ریلوے: بغیر ٹکٹ مسافروں سے 10لاکھ ریکوری

 ڈی سی او پاکستان ریلوے انعم علی کے ٹرینوں پر اچانک چھاپے،، 1201 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑ لئے ،1لاکھ 80ہزار جرمانہ 
لاہور(خصوصی رپورٹ )ڈی سی او پاکستان ریلوے انعم علی کے ٹرینوں پر اچانک چھاپے، 1201 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 10 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کر لی۔ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے نے چھاپوں کے دوران ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، خاص طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈائننگ کارز میں مسافروں کو دی جانے والی کھانے پینے کی اشیا کے معیار کا بھی جائزہ لیا،ریل کارز، تیزگام، غوری ایکسپریس، بدر ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، قراقرم سمیت دیگر ٹرینوں میں کارروائیاں کی گئیں۔