بغیر ٹکٹ ریلوے مسافروں کی شامت

علامہ اقبال ، تیزگام ، جعفر اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں کارروائیاں کی گئیں، 1 لاکھ 30 ہزار روپیوصول
لاہور (کرائم رپورٹر)ریلوے لاہور کے ڈی سی او گروپ نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ترجمان کے مطابق یہ چیکنگ گزشتہ روز مختلف اہم ریل گاڑیوں پر کی گئی جن میں علامہ اقبال ایکسپریس (9-اپ & 10-ڈا ئون)، تیزگام ایکسپریس (7-اپ & 8-ڈا ئون)، جعفر ایکسپریس (40-ڈا ئون) اور موس پاک ایکسپریس (115-اپ)شامل تھیں۔ان ٹرینوں میں اچانک اور خفیہ چیکنگ کے دوران 89 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پائے گئے جن سے ریلوے قوانین کے مطابق کرایہ بمعہ جرمانہ کی مد میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 3 ہزار 30 روپے وصول کئے گئے جو قومی خزانے میں جمع کرا دئییگئے۔ پاکستان ریلوے بغیر ٹکٹ سفر کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں مزید موثر بنا رہا ہے تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔