لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان ریلوے نے مختلف کارروائیوں کے دوران215 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں1 لاکھ 38 ہزار 550 روپے وصول کئے۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ میاں طارق لطیف کی ٹیم نے لاہور سے براستہ نارووال۔وزیر آباد جانے والی سیالکوٹ ایکسپریس اور سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور آنے والی لاثانی ایکسپریس پر چھاپے مار کر109 مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑا۔ریلوے قانون کے مطابق بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں56 ہزار990 روپے موقع پر وصول کر کے ریلوے خزانہ میں جمع کر ا دئیے گئے۔ سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس، راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام، لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم، لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں میں 106مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پائے گئے۔ ان سے مجموعی طور پر 81ہزار 560روپے وصول کئے گئے۔