چیچہ وطنی:، خودکشی یا قتل؟ گھر سے خاتون سمیت دو افراد کی لا شیں برآمد

  عورت،مرد کی ہلاکت  فائرنگ سے ہوئی، گئوشالہ وارڈ نمبر 18 میں افسوسناک واقعہ
چیچہ وطنی(نمائندہ حریف) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں افسوسناک واقعہ، خودکشی یا قتل؟ خاتون سمیت دو افراد کے قتل، موقعہ پر گن برآمد، پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات زرائع کے مطابق تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود گئوشالہ الفتح روڈ وارڈ نمبر 18 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی گھر کے دو افراد ایک عورت اور ایک مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی محمد سلیم اور تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔