منشیات کیس کے مجرم کو 20 سال قید،8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خوردنے منشیات بر آمدگی کا کیس کا فیصلہ سنادیا، منشیات فروش کو 20 سال قید،8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خورد مسرور انور خان کی عدالت نے تھانہ رینالہ خورد سٹی کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء￿  پر مجرم شاہ عالم خان سکنہ کے پی کے کو 20 سال قید 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،مجرم کو 2024 میں تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے گرفتار کر کے 13 پیکٹ چرس بر آمد کی تھی۔