قتل کیس:مجرم کو سزائے موت ،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ پراسیکیوشن ساہیوال عدالتوں میں زیر التواء￿  کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے کوشاں ،قتل کے ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، عدم ادائیگی پر 6ماہ مزید قید کی سزا ،مقدمہ کی پیروی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جمشید اقبال نے کی۔محکمہ پراسیکیوشن ساہیوال عدالتوں میں زیر التواء￿  کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے کوشاں ہے۔ضلع ساہیوال میں مقدمہ نمبر 85/24تھانہ ڈیرہ رحیم کے ملزم ذیشان عرف شان مسیح نے عمران عرف بھانا کو قتل کر دیا تھاجبکہ ساتھی ملزم عمران مسیح نے قمر زمان کو زخمی کر دیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج شیخ توسیر الرحمن کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ ساتھی ملزم کو 50ہزار دمان، دیت مبلغ67لاکھ 57ہزار902اور دیت مبلغ3لاکھ37ہزار895روپے کی سزا سنائی۔