ساہیوال: قتل کے مجرم کو عمر قید،2 لاکھ جرمانہ

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے عمر قید اور جرمانہ کی سزاسنادی۔ ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فرخ حمید نے قتل میں ملوث ملزم عالم شیر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ ملزم نے تھانہ فرید ٹائون کی حدود مڈھالی روڈپر فائرنگ کرکے شعبان کو قتل کیاتھاجس کاتھانہ فرید ٹائون میں سال2014میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا اور  7 ا سال شتہاری رہا۔