ملزم نے لڑکی کے حقیقی باپ سے ملکر قتل کیا،گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
لاہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال میں 19 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، سوتیلا باپ گرفتار ہنجروال پولیس نے 19 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کے حقیقی والد کے ساتھ مل کر اس لرزہ خیز واردات کو انجام دیا۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا تھا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔ پولیس نے مقتولہ کے حقیقی والد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو جلد از جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے سرگرم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔