مینول دستخط والے نوٹسز پر پابندی ، الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے جاری ہوں گے
ہر ای نوٹس پر منفرد اور قابل تصدیق کیو آر کوڈ موجود ہوگا، آگاہی مہم شروع
لاہور (کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے کے جعلی نوٹس جاری کرکے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کا انکشاف، ایف آئی اے نے مینول دستخط والے نوٹسز پر پابندی عائد کردی ،ایف آئی اے کی جانب سے اب تمام نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے جاری ہوں گے،ہر ای نوٹس پر منفرد اور قابل تصدیق کیو آر کوڈ موجود ہوگا،ایف آئی اے کی جانب سے عوامی آگاہی بھی شروع کردی گئی، ایف آئی اے نے دستی دستخط شدہ نوٹسز مکمل طور پر بند کردیئے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر کیو آر کوڈ والے تمام نوٹس مشکوک تصور کیے جائیں۔