رائے ونڈ ،جنوبی چھاؤنی ،شاد باغ ،ریس کورس ،ہربنس پورہ میں ڈکیتیاں
چور مختلف علاقوں سے 2 گاڑیاں اور 3موٹرسائیکل لے کر رفو چکر ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز ، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکو رائے ونڈ میں اظہر سے 1 لاکھ 65ہزاروموبائل،جنوبی چھاؤنی میں کاشف سے 1 لاکھ 60ہزار و موبائل، شادباغ میں ساجد سے 1 لاکھ 50ہزاروموبائل، ریس کورس میں یاور سے 1لاکھ 45ہزار وموبائل اورہربنس پورہ میں طارق سے1لاکھ30 ہزار ،موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔چور برکی ، غالب مارکیٹ سے گاڑیاں،ہنجروال، شفیق ‘باد اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں لے گئے۔