جعلی عامل ’’جادو‘‘ کرکے شہر ی سے 60لاکھ لوٹ کر فرار

 عامل نے چینی کھلائی اور چند کلمات دہرائے جس سے میں حواس کھو بیٹھا، ملزم زیورات لے گیا : شہری
 لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقے میں جادو اور ہپناٹزم کے نام پر شہری کو بیوقوف بنا کر 60 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ہتھیا لیے گئے،متاثرہ شہری عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق شہری عبداللہ نے بیان دیا کہ ایک جعلی عامل نے اسے چینی کھلائی اور چند کلمات دہرائے جس کے بعد وہ حواس کھو بیٹھا اور کچھ سمجھ نہ پایا۔ اسی دوران ملزم گھر سے 60 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لے گیا،ایف آئی آر میں یہ حیران کن انکشاف بھی سامنے آیا کہ متاثرہ شہری خود ہی ملزم کو سامان دینے کے بعد موٹرسائیکل پر چھوڑ کر بھی آیاتاہم بعد میں اسے ہوش آیا تو واردات کا علم ہوا،پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے اورملزم کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔