شہریوں کو لاکھوں، طلائی زیورات، موبائل فونز،3 موٹرسائیکلوںسے محروم کردیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز،3 موٹرسائیکلوں اور2 کاروں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکوئوں نے مسلم ٹائون میں اشفاق سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں شہباز سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں اقبال سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان،شالیمار میں عبدالحمید سے1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,شمالی چھائونی میں آصف سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،ٹائون شپ میں طاہر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا اورفرارہوگئے۔چورگارڈن ٹائون اور غازی آباد سے کاریں جبکہ شادمان ،رائے ونڈ اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرارہوگئے۔