سندر،گڑھی شاہو ،ملت پارک ،مزنگ اورفیکٹری ایریامیں ڈکیتی کی وارداتیں
چور وں نے غازی آباد ،چوہنگ ،شادباغ ،اچھرہ اور برکی میں کارروائیاں ڈالیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیاجبکہ چورڈاکو حسب روایت فرارہوگئے۔بتایاگیاہے کہ ڈاکوئوں نے سندر میں افتخار سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں افضل سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں سکندر سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں علی حسن سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ فیکٹری ایریا میں مزمل سے1 لاکھ 15ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔چورغازی آٓباد اور چوہنگ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ ،اچھرہ اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔