صدر ٹرمپ نے مسلم تنظیم برادر ہڈ سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

 امریکی اداروں کو جائزہ لینا ہو گا کیا ان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہئے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم  تنظیم برادرہڈ کی کچھ شاخوں کو  دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا عمل شروع کر دیا،ا س ضمن میں   صدر ٹرمپ نے  ایک  ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ جس کے تحت ان کی انتظامیہ مسلم برادر ہڈ کو  باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری شروع کرے گی۔ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکی اداروں کو جائزہ لینا ہو گا کیا ان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہئے، فیصلہ کرناہو گا کہ انہیں باضابطہ طور پر فہرست میں شامل کیا جائے یا نہیں۔حکم نامے کے تحت روبیو اور بیسنٹ کو امریکی اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر جائزہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ آیا لبنان، مصر اور  اردن میں سرگرم مسلم برادر ہڈ  کے کسی ونگ کو باضابطہ دہشت گرد قرار دیا جانا چاہیے یا
 نہیں۔