صدر ٹرمپ نے وفاقی اداروں سے ڈائون سائزنگ کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے

 واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں سے ڈائون سائزنگ کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے۔ اوول آفس میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کے موقع پر صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک بھی موجود تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں سے چار ملازمین کی فراغت پر ایک سے زائد ملازم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایگزیکٹو آرڈر میں امیگریشن، قانون کے نفاذ اور عوامی تحفظ کے اداروں کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔