صدر ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں ۔شام کے وزیر خارجہ نے  امریکا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا، پابندیوں کا خاتمہ تعمیر نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا، پابندیاں ہٹنے سے معاشی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔