واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دئیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکمنامے سمیت کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردئیے ۔صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں اس میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے اصول جاری ہونے تک 1934کے قانون پر عمل روک دیں۔ صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ اس قانون پر عمل روک دیں جو امریکی کارپوریشنز کو اس بات سے روکتا ہے کہ وہ غیرملکی حکومتوں کے اہلکاروں کو رشوت دیں تاکہ اپنے مالی مفادات حاصل کرسکیں۔اب ٹھیکوں کیلئے غیر ملکیوں کو رشوت دینے پر امریکیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔