امریکہ نے خطے میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پر عائد کیاتھا باہمی ٹیرف کے بعد جولائی سے دسمبر 2025 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا
6 ماہ کے دوران پاکستان امریکہ کا تجارتی حجم 4 ہزار 6 سو 17 ملین ڈالر رہا‘ 2024-25 کے دوران پاکستان نے زراعت کے شعبے میں 183 ملین ڈالر کی برآمدات کیں
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر عائد کردہ ٹیرف کی شرح 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردی۔ امریکی صدرنے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے۔ جس کے بعد31 جولائی 2025 سے ٹیرف 19 فیصد کر دیا گیا۔امریکہ نے خطے میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پر عائد کیا۔ باہمی ٹیرف کے بعد جولائی سے دسمبر 2025 گزشتہ چھ ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 فیصد اضافہ، مینوفیکچرنگ میں 3 فیصد کمی جبکہ زراعت و خوراک میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان کی جولائی سے دسمبر 2025 میں 6 ماہ کے دوران مجموعی 2 ہزار 9 سو 91 ملین ڈالر کی برآمدات رہیں۔اسی عرصے کے دوران پاکستان کی امریکہ سے درآمدات کا حجم ایک ہزار 6 سو 26 ملین ڈالررہا۔ان 6 ماہ کے دوران پاکستان امریکہ کا تجارتی حجم 4 ہزار 6 سو 17 ملین ڈالر رہا۔مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان نے زراعت کے شعبے میں 183 ملین ڈالر کی برآمدات کیں۔