شہری امن عامہ میں بہتری کے لیے تجاویز واٹس ایپ نمبر پر تحریری طور پر دے سکتے ہیں
لاہور (آئی این پی ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں تمام اداروں اور عوام کو پارٹنر ان پیس بننے کی دعوت دیتے ہوئے تجاویز طلب کرلیں اور کہا ہے کہ سیف پنجاب وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اتحاد، ذمہ داری، عوامی شراکت داری ناگزیر ہے،شہری امن عامہ میں بہتری کے لیے تجاویز واٹس ایپ نمبر پر تحریری طور پر دے سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے غیرمعمولی مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی فرد یا تنظیم کو کسی صورت تشدد، قانون شکنی یا ایسے کسی اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس کے علاوہ محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کے حوالے سے تجاویز کے لیے واٹس ایپ نمبر 03114340000 بھی جاری کردیا جس پر شہری امن عامہ میں بہتری کے لیے تجاویز واٹس ایپ نمبر پر تحریری طور پر دے سکتے ہیں