فلیگ مار چ کا مقصد امن و امان کی فضاو شہریوں میں احساس تحفظ

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف شاہراہوں پر پولیس نے فلیگ مارچ کیا ترجمان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر کیا گیا،فلیگ مارچ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں کیا گیا ایس ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ فلیگ مارچ بالخصوص ہاٹ سپاٹس و ڈیٹرنس پوائنٹس پر کیا گیافلیگ مارچ لبرٹی گول چکر سے شروع ہوتا ہوا صدیق ٹریڈ سنٹر، کلمہ چوک،فیروز پور روڈ پر کیا گیا فیصل ٹاون، گارڈن ٹاؤن، کوٹ لکھپت،کاہنہ کی اہم شاہراہوں پر بھی فلیگ مارچ کیا گیافلیگ مار چ کا مقصد امن و امان کی فضاو شہریوں میں احساس تحفظ کواجاگر کرناہے۔لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔