تعمیراتی بجٹ سے ہیڈ کوارٹر میں ایڈمن بلاک اور خواتین کیلئے بیرکس کی تعمیر کی جائے گی
لاہور(آئی این پی ) پنجاب پولیس نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تجاویز مرتب کرلیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس نے محکمہ خزانہ سے 10 ارب 29 کروڑ 61 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی لاگت 30 ارب 17 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی لاہور پراجیکٹ کی ری ویمپنگ کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمارٹ سیف سٹیز اٹک، جہلم، مری اور راولپنڈی کیلئے 99 کروڑ 18 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس کے علاوہ سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹس ہیڈکوارٹر رائے ونڈ کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ 83 لاکھ روپے مختص کرنے کی اور رائٹس منیجمنٹ فورس ہیڈ کوارٹر 12 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تعمیراتی بجٹ سے ہیڈ کوارٹر میں ایڈمن بلاک اور خواتین کیلئے بیرکس کی تعمیر کی جائے گی، پولیس لائز قلعہ گجر سنگھ میں آڈیٹوریم ہال، بیرکس، ایڈمن آفس کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔