امن و امان کا قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے:سی سی پی او

 تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے اقدامات
لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ہنگامی حالات سے مؤثر نمٹنے کے لیے صدر ڈویڑن پولیس کی جانب سے جامع ہنگامی مشقیں منعقد کی گئیں۔پولیس کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیاجس میں نواب ٹاؤن پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیامشق کے دوران فرضی دہشت گردوں کی گرفتاری، سرچ آپریشن اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ ہنگامی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس کو جانچنا اور اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانا ہیمشقوں کے ذریعے پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تاکہ اصل حالات میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی ہو سکے۔ ایس پی صدر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جب کہ پولیس ریسپانس مزید بہتر بنانے کے لیے ایسی مشقیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ہنگامی مشقوں کا بنیادی مقصد امن و امان کا قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔