علاقائی امن کے لئے پاکستان اور ایران میں تعاون بہت اہم ہے:علی لاریجانی کی ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطاسقب ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے بھی تعلقات کی مزید ترقی اور دو طرفہ مفادات کے تحفظ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان اور ایران میں تعاون بہت اہم ہے