منسک (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑنے کہا ہے وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ بیلاروس کے صدر کا مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے، محمد نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی غیر رسمی عشایئے پر مدعو کیا گیا ۔ عطااللہ تارڑ نے مزیدکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس انتہائی اہم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا۔