ایران کا بحیرہ روم میں سٹریٹجک اہمیت کے حامل برطانوی فوجی اڈے پر حملہ

قبرص(آئی این پی) ایران نے قبرص میں قائم برطانیہ کے اہم ترین فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں نقصان کی اطلاعات ہیں۔قبرص کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے فوجی اڈے اکروتیری پر ہونے والا حملہ بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس سے محدود نوعیت کا نقصان ہوا۔حکومتی ترجمان نے بتایا کہ حملے میں ایک بغیر پائلٹ طیارہ استعمال کیا گیا اور اس سے تھوڑا سا نقصان ہوا ہے