اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے پاکستان و آذربائیجان مشترکہ چیمبر آف کامرس کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے صدر پاک آذربائیجان چیمبر احسن ظفر بختاوری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عبدالعلیم خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ کاری امور ایک جگہ طے ہو سکیں گے۔