ویٹ لینڈز ہمارے پانی، ماحول اور ثقافت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،شیری رحمان

پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی 1951 میں 5,300 مکعب میٹر تھی جو  740 مکعب میٹر رہ گئی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے آبی ذخائر/ویٹ لینڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں 225 سے زائد اہم ویٹ لینڈز موجود ہیں، جن میں سے 19 ریمسار کنونشن کے تحت شامل ہیں، جبکہ ان کا مجموعی رقبہ 13 لاکھ 43 ہزار 807 ہیکٹر بنتا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ویٹ لینڈز ہمارے پانی، ماحول اور ثقافت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان ریمسار کنونشن 1971 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ویٹ لینڈز کے تحفظ اور دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی 1951 میں 5,300 مکعب میٹر تھی جو کم ہو کر 2023 میں صرف 740 مکعب میٹر رہ گئی ہے،