راولپنڈی (آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرے کی اجازت دینے کیخلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت نامے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کی تھی، جس پر شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔عدالت نے بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔بعدازں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرے پر جانے کی اجازت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میرے کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے