راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نیشیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئیریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کو عمرہ پر جانے دیں وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے چیئرمین عوامی لیگ کی رٹ پٹیشن پرسماعت کی، شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا ہے،تاہم ان کا نام اب PNIL اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے،آئین کے تحت ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت اور بیرونِ ملک سفر کا بنیادی حق حاصل ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شیخ رشید احمد کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔