شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملکی حالات اچھے ہو جائیں گے:جج
راولپنڈی (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ پاکستان شیخ رشید کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریماکس دئیے شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔