راولپنڈی (خصوص رپورٹ )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کے خلاف شیخ رشید احمد کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں وفاق کی جانب سے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کیے جانے کا مو?قف پیش کیا گیا۔ عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کو طلب کر رکھا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل حسیب شکور پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، جس پرجسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر دیا ہے۔عدالت نے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران فریقین عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ قبل ازیں سنگل بنچ نے شیخ رشید کو عمرے پر جانے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ‘‘اللہ اور اللہ کے رسول کی منظوری ہوئی تو عمرے پر جانے کی اجازت ضرور ملے گی۔