میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں دیکھا‘اسے سزا سنا دی گئی:شیخ رشید

لاہور( آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے  میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے زندگی میں کبھی فیصل آباد دیکھا نہیںہے لیکن چوتھے کیس میںدس سال کی سزا سنا دی گئی ہے ، دس سال سزا کا پیٹرن رکھ دیاگیاہے ، خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، نا انصافی کرنے والوں کو خدا ضرور پکڑے گا ۔ اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو فیصل آباد میں جلائو گھیرائو کے مقدمے میں دس سال کی سزا سنائی گئی ہے اور یہ چوتھا کیس ہے جس میں سزا دی گئی ہے۔میرا بھتیجا وہاں موجود ہی نہیں تھا ،ہم نے بحث ہی نہیں کی ہمیں مطلع ہی نہیں کیا گیا اور سرکاری وکیل سے ہی بحث کر کے دس سال سزا سنا دی گئی ہے ،