راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے عدالت کے حکم کے باوجود عمرے پر نہیں جانے دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے باہر شیخ رشید احمد نے بتایا کہ جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہتک عزت کی رٹ پٹیشن دائر کی، عدالت نے محکمہ پاسپورٹ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے۔شیخ رشید احمد نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جج نے کہا ایک شخص سترہ دفعہ وزیر رہا اور اسے عمرے سے روکا جارہا ہے، اگلے منگل فائنل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔