میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے آر او آفس کے اندر سکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی‘ ہماری اننگ آئین اور قانون کے مطابق ہے جارحانہ نہیں
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے۔ میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ آر او آفس کے اندر سیکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی،وفاق ہمارے صوبے کے پیسے دے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی ہماری تحریک بھی چل رہی ہے وہ آپ کو نظر آئے گی، امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔تفصیل کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آر او وفاقی حکومت کے تھے، میں نے سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری لگائی کہ اس کی تحقیقات کر کے تفصیلات ہمیں بتائیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے پی حکومت کے تھے انہوں نے فارم 45 دیا، الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ ہو ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری اننگز آئین اور قانون کے مطابق ہے جارحانہ نہیں، آپ نے کہا پنجاب کی وزیراعلی ترقی کر رہی ہیں، خیبر پختونخوا میں ترقی ہو رہی ہے اس لیے کے پی کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہے