سہیل آفریدی مارچ نہ کرسکے تو کوئی معافی نہیں ہے : شیرافضل مروت

اسلام آباد(آئی این پی )  رکن قومی اسمبلی  شیر افضل مروت نیبانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلی کے پی  سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق پیغام کی تصدیق  کی ہے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد مارچ شایدسہیل آفریدی کی صلاحیت  سے زیادہ ہے، سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلی سے اسٹیپ ڈائون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا سہیل آفریدی مارچ نہ کرسکے تو بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی معافی نہیں ہے۔