ٹیم میں تبدیلیاں مجھ سے پوچھ کر نہیں کی گئیں‘فیصلے پر حیرت ہوئی:بابراعظم

پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے تو کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، آپ پی سی بی حکام سے پوچھیں گے تو وہ زیادہ اچھے طریقے سے بتاسکیں گے:میڈیا سے گفتگو
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے تبدیلیوں پر حیرت ہوئی لیکن فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں، نتائج اچھے نہ ہونے پر تبدیلیاں تو ہوتی ہیں، تبدیلیوں کا پی سی بی زیادہ بہتر بتا سکتا ہے۔پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے تو کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، آپ پی سی بی سے پوچھیں گے تو وہ زیادہ اچھے طریقے سے بتاسکیں گے، میرے لئے بھی ایک نیوز تھی، مجھے بھی بعد میں علم ہوا۔ انہوں نے کہا بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری لینی پڑتی ہے، ایجبسٹن گراؤنڈ میرے لیے لکی رہا ہے،امید ہے اچھی پرفارمنس دکھاؤں گا، بطور ٹیم آخری میچ میں اچھانہیں کھیلے، ہم تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے، نئے لڑکوں کیلئے سنہری موقع ہے فائدہ اٹھائیں۔