سہیل آفریدی اثاثہ ، کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا، سلمان اکرم راجا

انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں
پشاور(آئی این پی) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں انکو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا۔ ایک انٹرویو میںسلمان اکرم راجا نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے، تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، پنجاب فارنزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں، انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے