تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کر لیا: مریم اورنگزیب

تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کر لیا: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کیا گیا ہے تاکہ اس کے اثرات اور اس کے خاتمے کے لیے آگاہی پیدا کی جا سکے۔

مریم اورنگزیب ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات میں اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسموگ کو ایک رات میں ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کے خاتمے میں کم از کم 10 سال لگ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ای میس ٹرانزٹ پروگرام پر کام جاری ہے، اور اسموگ کیلکولیشن کے لیے 6 اے کیو آئی مانیٹرز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیکٹریوں کو امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے معاونت فراہم کی جا رہی ہے، اور کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار سپر سیڈرز دیے گئے ہیں۔