ویب ڈیسک:ملک میں سردی کی لہر کے ساتھ اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد حکومت نے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی اور پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نئے اوقات کار اور حفاظتی تدابیر کا اعلان کیا ہے۔
وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے:
مارننگ شفٹ اسکولز:پیر تا جمعرات اور ہفتہ: صبح 8:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک۔
جمعہ: صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک۔
ایوننگ شفٹ اسکولز:دوپہر 1:30 سے شام 6:00 بجے تک۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سردی کے موسم کے پیش نظر نافذ کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں کی تفصیلات
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھولنے کا اعلان کیا۔
اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال کر دیا گیا ہے۔
طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ اسموگ کے ممکنہ اثرات سے بچا جا سکے۔
بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز چھٹی کے اوقات متعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
احتیاطی تدابیر
طلبہ اور عملے کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔تعلیمی اداروں کو اسموگ اور سردی کے اثرات کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسکول انتظامیہ کو عمارت کے اندر گرم ماحول یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔