جاپان کے تعلیمی نصاب میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد شامل

 جاپان کے تعلیمی نصاب میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد شامل

جاپان: جاپانی تعلیمی اداروں میں امن، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لیے ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد کو نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو جاپانی طلبہ کے لیے ایک مثالی شخصیت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ملالہ کی جدوجہد اور تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو جاپانی سکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مقصد طلبہ میں انسانیت، امن اور مساوات کے لیے شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ موضوع مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی مضمون کی صورت میں پڑھایا جائے گا۔جاپانی وزارتِ تعلیم نے ملالہ کی کہانی کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔

 اس کا مقصد طلبہ کو یہ حوصلہ دینا ہے کہ وہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس اقدام سے طلبہ نہ صرف ملالہ کی زندگی سے سبق حاصل کریں گے بلکہ خواتین کی تعلیم اور عالمی امن کے مسائل کی اہمیت کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔ملالہ یوسفزئی نے جاپان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی ممکن ہے اور جاپان کا یہ اقدام دیگر ممالک کے لیے ایک مثال بنے گا۔"