پنجاب میں اسموگ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے:مریم اورنگزیب

 پنجاب میں اسموگ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے:مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسموگ کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے اور حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کنیئرڈ کالج لاہور میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کا مقصد فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو پانا ممکن نہیں، اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے اسموگ کے خاتمے کے لیے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسموگ کی وجوہات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، جن میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات شامل ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے، اور پنجاب بھر میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایک وار روم قائم کیا گیا ہے، جہاں کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن بھی شروع کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت نے عوام میں آگاہی مہم بھی شروع کی ہے تاکہ سب کو اس مسئلے کی سنگینی کا احساس ہو اور مل کر اس سے نمٹ سکیں۔
Co