سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو خبر دار کر دیا

سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو خبر دار کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر دھاوا اور گھیراؤ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ احتجاج پُرامن نہیں رہا تو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 انہوں نے پی ٹی آئی کی آزادی، حقوق اور جمہوریت کے نعرے کو عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ نعرے صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہیں۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے حکومتیں گرانے والے ان نعروں کا حقیقت میں کسی حقوق یا آزادی سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں سختیوں اور مشکلات سے کچھ نہیں سیکھا گیا، اور فریقین اسی رویے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے نمٹنے کے بجائے کے پی حکومت کی وفاق پر تنقید کو بھی تشویش ناک قرار دیا۔