ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے معذرت کرلی۔
خواجہ سعد رفیق کا بیان:
ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے۔"ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ان ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا"۔
وزیر اعظم سے ملاقات:
خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے ملکی معیشت کی بہتر سمت پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔